لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کی توسیع کے لیے ایک حصہ جہازوں کے لیے غیر فعال کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بے 4 میں آلات کی تنصیب و مرمت کا کام کیا جا رہا ہے جس کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کردیا ہے۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ملتان ایئرپورٹ کا بے نمبر 4 جہازوں کے لیے غیر فعال رہے گا۔ ڈوکنگ پرنٹڈ سرکٹ بورڈ میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔
نوٹم کے مطابق دوران مرمت بے 4 مینول طریقے سے دستیاب ہوگا، بے 4 پر جہازوں کو روایتی انداز میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔