منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے 6 یونین کونسلز سے متعلق کیسز 23 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیے۔

الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں 6 درج ذیل یونین کونسلوں

1۔ ضلع غربی- اورنگی- UC3
2. ضلع غربی – اورنگی- UC7
3. ضلع غربی – اورنگی- UC8
4. ضلع غربی – مومن آباد- UC3
5. ضلع غربی- منگھوپیر- UC12
6. ضلع شرقی – گلشن – UC1

میں بے قاعدگیوں سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ان تمام کیسز کو سماعت کے لئے 23 جنوری کو الیکشن کمیشن میں مقرر کر دیا ہے۔
کیسوں میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ، متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ROs، جیتنے والے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں