پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا کیسز کی شرح میں کمی کے بعد پنجاب حکومت نے پابندیوں میں نرمی کے سلسلے کو برقرار ‏رکھتے ہوئے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھی اجازت دے دی ہے۔

پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں 30 ‏نان کنٹکیٹ کھیلوں کی سرگرمیاں کل سےبحال ہوں گی۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق 12 کنٹیکٹ اسپورٹس پر پابندی برقرار رہےگی۔ روئنگ، کراٹے، ‏تائیکوانڈو، جوجسٹو، کک باکسنگ، رسہ کشی، جوڈو، رگبی،ریسلنگ،کبڈی، موئے تھائی اور ووشوپر ‏ٹریننگ پر پابندی ہو گی۔

جمناسٹک، کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ہینڈبال، اتھلیٹکس، ماونٹین بائیک، بیس بال، ‏فٹبال ،ٹیبل ٹینس، سائیکلنگ، ٹریک سائیکلنگ، فنسنگ، گالف، واٹرپولو، ہاکی، آرچری، روئنگ کی ‏اجازت ہو گی۔

بیڈمنٹن، شوٹنگ، ماڈرن پینتھالون، اسکائی جمپنگ، کراس کنٹری، اسنوکر اینڈ بلیئرڈ، فٹ بال اور ‏سوئمنگ کی اجازت ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں