20.9 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی کے مزید 5 کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے کامیاب 5 ارکان قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیش کے مطابق این اے 260 سے جمعیت علمائےاسلام کے عثمان بادینی اور این اے261 سے جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب قرار پائے۔

این اے262 سے آزاد امیدوار عادل بازئی کامیاب ہوئے جب کہ این اے 264 سے پیپلزپارٹی کے نوابزادہ جمال رئیسانی  کامیاب قرار پائے۔

- Advertisement -

این اے 265 سے جےیوآئی کے مولانافضل الرحمان کامیاب قرار پائے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے فارم 49 کی بنیاد پر نوٹیفکیشن جاری کرنے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں