تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تاریخ رقم کرنیوالی پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفکیشن جاری

دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ نے والی پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے گزشتہ دنوں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔ وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے دو دن بعد ہی انہوں نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو سر کیا۔ دو سال میں وہ دنیا کی چھ بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔

وفاقی حکومت نے کوہ پیمائی کے حوالے سے دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرنے والی نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفیکشن آج وزیراعظم آفس سے جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس نے سیکرٹری کابینہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر نائلہ کیانی کیلیے ستارہ امتیاز کے اعزاز کا اعلان کیا تھا۔

دس سے قبل 2013 میں ثمینہ بیگ پہلی خاتون پاکستانی تھیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -