تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نےغیرضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر سے پابندی اٹھالی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

وفاقی حکومت نے 860 سے زائد اشیا کی درآمد پر پابندی اٹھائی ہے۔ حکومت نے 19 مئی 2022 کو غیرضروری اور لگژری اشیاکی درآمدپرپابندی عائد کی تھی ۔

کابینہ سے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن کےذریعےمنظوری لی گئی۔ کابینہ نےای سی سی کے19اگست کو ہونے والےفیصلےکی توثیق کی۔

گزشتہ روز وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہم تمام چیزوں پرسے پابندیاں ہٹا رہے ہیں لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ جتنی ڈیوٹیز ہیں اس پر3 گنا ریگولیٹری ڈیوٹی لگا دیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ لگژری آئٹم کو کھول دیں مگراتنی ڈیوٹی ڈال دیں گے تاکہ امپورٹ کم ہو، امپورٹڈ جوتے ، پرس اوردیگر ایسی چیزوں پر ڈیوٹی لگائیں گے تاکہ زیادہ امپورٹ نہ ہو۔

وفاقی وزیر نے امپوٹڈ لگژری آئٹم کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لگژری گاڑیوں اور الیکٹرانکس پر 400 سے 600 فیصد ٹیکس عائد کردیں گے۔

Comments