جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

26 نومبر احتجاج کیس : گرفتار تمام پی ٹی آئی ورکرز کو فوری رہا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : 26 نومبر احتجاج کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتار تمام پی ٹی آئی ورکرز کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چھبیس نومبر احتجاج کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے تمام ایک سو بیس کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلیں‌۔

عدالت نے گرفتار ملزمان کو بیس ہزار کے ضمانتی مچلکے اور بیان حلفی جمع کرانے کا بھی حکم دیا ۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر اورجسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظورکیں اور فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 26 نومبر کو احتجاج کے دوران پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا تھا، جن کی رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں