تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ٹینس اسٹار کو بڑا دھچکا، ایک بار پھر ویزہ منسوخ

سڈنی: سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو امیگریشن فارم میں غلطیوں اور کرونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن توڑنےکا اعتراف بھاری پڑگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیانےٹینس کھلاڑی جوکووچ کا ویزہ دوسری بار منسوخ کردیا ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جوکووچ پر 3 سالہ پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا ہے، یہ اقدام اس ضمن میں اٹھایا گیا ہے جب ٹینس اسٹار کے وکلا اس فیصلے کے خلاف فوری حکم امتناعی دائر کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر اس اقدام کے ساتھ ہی جوکووچ کی ویں آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ وہ فوری طور پر اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج نہیں کرپائے تو انہیں آسٹریلیا بدر کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نوواک جوکووچ کا اعتراف، کیا وہ آسٹریلین اوپن کھیل سکیں گے یا نہیں؟

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ نے تسلیم کیا تھا کہ آسٹریلیا آمد کیلئے بھرے جانے والےفارم میں غلطیاں ہوئی تھیں، جوکووچ نےتسلیم کیا کہ گزشتہ ماہ انہوں نےایک صحافی سےملاقات کی تھی جب انہیں کوروناتھا لیکن یہ ایک اندازےکی غلطی تھی۔

واضح رہے کہ جوکووچ آسٹریلیا کا ویزہ منسوخ ہونےکیخلاف عدالت میں کیس تو جیت چکےہیں لیکن عدالتی احکامات کےباوجود جوکووچ کا آسٹریلین اوپن میں کھیلنایقینی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 10 جنوری کو آسٹریلوی عدالت نے حکومت کا نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے ٹینس ‏اسٹار کے آسٹریلیا میں داخلے کو قانونی قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -