اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ بھی کورونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

ٹنیس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ بھی کورونا کے وار سے نہ بچ سکے۔

جوکووچ نے سوشل میڈیا پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ جیلینا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

مداحواں کے نام پیغام میں جوکووچ نے کہا کہ وہ بلغراد میں قرنطینہ کریں گے، جوکووچ کو اگست میں یو ایس اوپن ٹینس میں حصہ لینا ہے۔

برطانیہ کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اینڈے مرے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوکووچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا ہم سب کے لیے ایک سبق ہے۔

عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر کا کہنا ہے کہ بلغراد پہنچنے پر انہوں نے اپنا اور فیملی کا کورونا ٹیسٹ کروایا جس میں ان کا اور اہلیہ کا نتیجہ مثبت آیا جب کہ بچوں کے ٹیسٹ نتائج منفی ہیں۔

جوکووچ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے چوتھے ٹینس پلیئر ہیں، ان سے قبل گریوگ ڈیمٹ رو، بورنا کورک اور وکٹر ٹروکی مہلک وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں