جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اب کورونا ٹیسٹ رپورٹ 10منٹ میں حاصل کرنا ممکن

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں کوروناکی تشخیص کیلئےجدیدمشینری کاافتتاح کردیا گیا، جس سے اب کورونا ٹیسٹ رپورٹ10منٹ میں حاصل ہوسکے گی ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں کوروناکی تشخیص کیلئےجدیدمشینری کاافتتاح کردیا گیا ، جدیدمشینری کاافتتاح سیکریٹری صحت دوستین جمالدینی نے کیا۔

سیکریٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی نے کہا کہ جدیدمشینری سےکوروناٹیسٹ رپورٹ10منٹ میں حاصل ہوسکےگی ، ، جو پہلے کوئٹہ میں نہیں ہوتے تھیں ،اس سے قبل ٹیسٹ لاہور اور اسلام آباد سے ہوتا تھا۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ علامات کی صورت میں ہسپتال آئیں اکثر مریض ہسپتال اس وقت آتے ہیں جب ان کی حالت بگڑ چکی ہوتی ہے۔

سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ کوروناکےمریضوں کی تعدادتشویشناک حدتک بڑھ رہی ہے ، کورونا نیا وائرس ہے اس حوالے سے دنیا بھر میں سہولیات کی کمی ہے ، ہماری کوشش ہے کہ نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی جلد کر سکیں ۔

خیال رہے ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی، 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ مزید 65 افراد کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں