ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

اب امیراور غریب کے بچوں کیلئے تعلیمی نصاب ایک سا ہوگا، فردوس عاشق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے اسکولز اور مدارس میں یکساں نصاب تعلیم کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعلیمی نصاب سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ایک قوم اور ایک نصاب درخشاں پاکستان ہمارا خواب ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے اسکول اور مدارس میں یکساں نصاب تعلیم کی منظوری دے دی، یہ وزیر اعظم کے ایک اور وعدے یکساں نظام تعلیم کی تکمیل ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جماعت اول تا پنجم ایک ہی فریم ورک کے تحت نصابی سرگرمیاں مرتب پائیں گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اب امیر اور غریب کے بچوں کےلیے تعلیمی نصاب ایک سا ہوگا، یہ نظام رٹہ سسٹم کے خاتمے اور طلبا کی صلاحیتیں نکھارنے میں معاون ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں