The news is by your side.

Advertisement

ڈیوڈ وارنرکوگھاس کاٹنے کےعوض 60 ڈالرکی پیشکش

سڈنی: آسٹریلیا کےبے روزگاراوپنر ڈیوڈ وارنر کو سوشل میڈیا پر دلچسپ کاموں کی پیشکش موصول ہونے لگیں۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وانر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرشائقین کی جانب سےان کی سپورٹ کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

ڈیوڈ وانرکا کہناتھاکہ اگرچہ میں بیروزگار ہوچکا مگر مجھے بدستور اپنی بیوی کی سپورٹ حاصل ہے،میرے لیے میری فیملی ہی سب کچھ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسا ہی سوچ میں اپنی سابقہ کام کی جگہ کےبارے میں رکھتا تھا لیکن شاید میں غلط تھا۔


دوسو سے زائد آسٹریلوی کرکٹرز ’بے روزگار‘ ہوگئے


آسٹریلوی کرکٹر نے ٹویٹر پرایک شخص نےکہاکہ وہ ان کے لان کی گھاس کاٹ دیں تو وہ 60 ڈالر دے سکتا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹرڈیوڈ وانر نےگھاس کاٹنے کی پیشکش کرنے والے شخص کی ٹویٹ کےجواب میں اس شخص کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا اور ملک کے کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان نئے معاہدے کو تسلیم کیے جانے کی ڈیڈلائن گزر جانے کے بعد دو سو سے زائد سینیئر کرکٹرز عملی طور پر بے روزگار ہوگئےتھے۔

واضح رہےکہ کرکٹ آسٹریلیا اور ملک کے بڑے کھلاڑیوں کے درمیان حالیہ معاہدہ 30 جون کو ختم گیا تھا جبکہ کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پاسکا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں