اشتہار

نوشہرو فیروزموٹر وے کرپشن اسکینڈل : فیک فائڈنگ کمیٹی کی تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نوشہرو فیروزموٹر وے کرپشن اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ نوشہروفیروز میں مجموعی طور پر 2 ارب 28 کروڑ روپے خورد برد کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروزموٹر وے کرپشن اسکینڈل کی فیک فائڈنگ کمیٹی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ نوشہروفیروز میں مجموعی طور پر 2 ارب 28 کروڑ روپےخورد برد کئے گئے اور مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز سمیت 7افراد ملوث ہیں۔

- Advertisement -

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوشہروفیروز کرپشن اسکینڈل میں نجی افراد بھی ملوث ہیں، نوشہروفیروز میں مبینہ طور پر 502 چیک سے رقم نکالی گئی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے این ایچ اے حکام کوبھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اینٹی کرپشن نے فیک فائنڈنگ رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں