جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نوشہرہ: اکبر پورہ کے قریب بس کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرہ: صوبہ خیبر پختونخواہ میں اکبر پورہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں موٹروے پر جبہ داؤد زئی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ حادثے کی شکار ہونے والی کوچ لاہور سے پشاور جا رہی تھی۔

اس سے قبل ہفتے کی صبح سمندری سے آٹھ افراد کار میں موٹروے رجانہ انٹرچینج سے لاہور جا رہے تھے، تیزرفتاری کے باعث کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

حادثے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

لورالائی: ٹرک اور کار میں ٹکر،5 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ٹرک اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں