جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،پاک امریکا تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : مشیر قومی سلامتی معید یوسف اور امریکی ہم منصب جیک سلیوان کے درمیان ملاقات میں پاک امریکادوطرفہ تعاون میں پیشرفت کو برقرار رکھنے پراتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی امریکی ہم منصب جیک سلیوان سےملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جنیوا اجلاس کے بعد ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

مشیرقومی سلامتی معیدیوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ پاک امریکا دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کوبرقرار رکھنےپراتفاق ہوا۔

جیک سلیوان نے بتایا کہ ملاقات میں رابطوں ،سلامتی اور باہمی تعاون کے دیگرشعبوں پرمشاورت ہوئی اور افغانستان میں تشددمیں کمی کی فوری ضرورت پرگفتگوہوئی جبکہ افغان تنازعے پر گفتگوکرنے والی سیاسی تصفیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے 27 جولائی کو مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے تھے ، اپنے دورے میں معیدیوسف امریکی عہدے داروں ، امریکی کانگریس اراکین ، امریکی تھنک ٹینکس،امریکی میڈیا سمیت امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے ، ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی۔

خیال رہے معید یوسف کی امریکی ہم منصب سےآخری ملاقات مئی میں جنیوامیں ہوئی تھی ، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں