پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کے لیے قومی ادارے نے بڑا معاہدہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کے لیے این ٹی ڈی سی نے بینکوں سے 6.4 ارب روپے مالی سہولت کا معاہدہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ونڈ پاور پراجیکٹس سے سسٹم میں 1224 میگا واٹ بجلی شامل کرنے کے لیے 6400 ملین روپے فنانسنگ فیسیلٹی کے لیے بینکنگ کنسورشیم کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

6.4 ارب روپے 1224 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کرنے کے لیے گرڈ اسٹیشن 220/132 کے وی سب اسٹیشن جھمپیر II اور 35 کلو میٹر ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے، جس سے جھمپیر ونڈ کوریڈور میں ونڈ پاور پلانٹس سے قابل تجدید توانائی کی ترسیل کی جائے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی نے پہلی بار حکومتی گارنٹی کے بغیر اپنے وسائل کی بنیاد پر فنانسنگ فیسلٹی کا حصول ممکن بنایا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جھمپیر II منصوبے کی PC-I لاگت 10.753 ارب روپے میں سے 6.40 ارب روپے کی فنڈنگ مطلوب تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ گھارو – جھمپیر کوریڈور میں مستقبل میں ونڈ پاور کی ڈویلپمنٹ کے پیش نظر اس 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کی استعداد کو 500 کے وی تک بڑھایا جائے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں