اشتہار

امریکی فوج کی روس سےنمٹنےکےلیےچھوٹےجوہری ہتھیاروں کی تجویر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :امریکی فوج نے روس سے نمٹنے کے لیے چھوٹے جوہری ہتھیاوں کی تجویر دیتے ہوئے کہا ہے کہ محدود پیمانے پرجنگ میں چھوٹے ہتھیار انتہائی ضروری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوکلیئرپوسچر(این پی آر) نامی پینٹاگون پالیسی میں امریکی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں خدشات ہیں کہ روس کے خیال میں امریکی جوہری ہتھیار بہت بڑے ہیں اور کسی بھی قسم کی مزاحمت کے لیے موثرنہیں ہیں۔

پینٹاگون کی نئی پالیسی کے مطابق چھوٹے جوہری ہتھیار بنانے سے روس سے نمٹا جاسکتا ہے اور یہ ہتھیار 20 کلوٹن سے کم کے ہیں۔

نیوکلیئرپوسچر(این پی آر) نامی پینٹاگون پالیسی میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی حکمت عملی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ روس سمجھے کہ جوہری ہتھیار کا چھوٹے یا بڑے پیمانے پراستعمال قابل قبول نہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکی نائب وزیردفاع پیٹرل شینہن کے مطابق جوہری ہتھیاروں نے امریکہ کو 70 سال سے زائد عرصے تک محفوظ رکھا ہے۔

خیال رہے کہ سال 2010 کے بعد پہلی بار امریکی فوج نے مستقبل کے جوہری خطرات کے بارے میں اپنی سوچ کا اظہار کیا ہے۔


امریکہ کی قومی سلامتی کا مرکزاب دہشت گردی نہیں رہا‘ جیمزمیٹس


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے نئی دفاعی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب امریکہ کی قومی سلامتی کا مرکز دہشت گردی نہیں بلکہ چین اورروس سے بڑھتے خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں