تازہ ترین

عجیب و غریب سمندری مخلوق، لوگ حیران

سمندر کی وسیع و عریض دنیا عجائبات سے بھری پڑی ہے اور اکثر وہاں سے کوئی نہ کوئی ایسی سمندری مخلوق سامنے آتی ہے جو ماہرین کو چھوڑ کر عام افراد کے لیے بالکل نئی ہوتی ہے۔

حال ہی میں ایسے ہی ایک سمندری جاندار کی ویڈیو نے لوگوں کو حیرت زدہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک عجیب و غریب اور اجنبی جاندار دکھائی دے رہا ہے۔

شفاف جسم رکھنے والے اس جاندار کے جسم کے بعض حصے آسمانی رنگ کے ہیں، جبکہ بال نما حصے کی نوکیں نارنجی رنگ کی ہیں، مذکورہ ویڈیو زیر آب بنائی گئی ہے۔

ٹویٹر صارفین نے اس جاندار کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا ہے، اکثر افراد نے اسے خلائی مخلوق قرار دیا۔

ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف نے بتایا کہ اس جاندار کا نام نیوڈی برانچ ہے جبکہ یہ ویڈیو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سمندر میں ریکارڈ کی گئی۔

نیوڈی برانچ نامی یہ جاندار دنیا کے تمام سمندروں میں 6 ہزار فٹ کی گہرائی میں پایا جاتا ہے، روس میں اس جاندار کو کھایا بھی جاتا ہے، ان کی اوسط عمر 6 ماہ سے 1 سال کے درمیان ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -