منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد16 ہزار سے تجاوزکر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں کوروناسےمتاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد16 ہزار سےتجاوزکر گئی، مجموعی طور پر 9 ہزار 555ڈاکٹرز،2 ہزار 296نرسز اور 4 ہزار 154 ہیلتھ اسٹاف میں کورونا کا شکار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے ملک میں ہیلتھ کیئرورکرز پر وار کے جاری ہے، ملک میں کوروناسےمتاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار سے تجاوزکر گئی ، جس میں 9 ہزار 555ڈاکٹرز،2 ہزار 296نرسز اور 4 ہزار 154 ہیلتھ اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں تاحال 153 ہیلتھ ورکرز کورونا سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ 564 ہیلتھ ورکرز گھروں، 22 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور ملک میں15 ہزار 266 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق کورونا سے متاثرہ اور انتقال کرنیوالے بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے ، سندھ میں5689 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 53 انتقال کرچکے ہیں، صوبے میں پازیٹو آنے والوں میں 3362 ڈاکٹرز، 1098 نرسز، 1229 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں۔

اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ پنجاب میں3377ہیلتھ ورکرزپازیٹو ہوئے ، جس میں 2020 ڈاکٹرز ، 493 نرسز، 864 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں جبکہ 28 انتقال کر چکے ہیں، اسی طرح کےپی میں3832 ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 40 کا انتقال ہوا، کے پی میں1788 ڈاکٹرز،527 نرسز،1517 ہیلتھ اسٹاف پازیٹو آئے۔

اسی طرح اسلام آباد میں 1444 ہیلتھ ورکرز میں  1270ڈاکٹرز،68 نرسز، 106 ہیلتھ اسٹاف پازیٹو آئے اور 11  انتقال کرچکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں222 ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوئے 3 انتقال کرچکےہیں، جس میں  125 ڈاکٹرز، 2 نرسز، 95 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں751 ہیلتھ ورکرز پازیٹو آئے اور 9 انتقال کرگئے ، صوبے میں  593 ڈاکٹرز،49  نرسز، 109 ہیلتھ اسٹاف کورونا کا شکار  ہوئے ، اسی طرح آزاد کشمیر  میں 690 ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوئے ، جن میں 397 ڈاکٹرز، 59 نرسز اور 234 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں جبکہ 9 انتقال کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں