ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

درگاہ شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 18 ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

عید کی شب درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کو حادثے کے نتیجے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 18 ہو گئی جب کہ 52 زخمی ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کو حادثہ عید کی شام ویراب ندی کے قریب پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی جب کہ 52 زخمی ہیں۔ ٹرک میں 100 سے زائد زائرین سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئے تھے اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی تھیں۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک ویراب ندی کے قریب کھائی میں گرا اور وہاں دشوار گزار راستہ ہے، جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں کچھ مشکلات پیش آئیں۔ علاقے میں بڑا اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو ابتدائی طور پر ایدھی کے سرد خانے میں رکھوایا گیا بعد ازاں شناخت کے بعد تمام میتیں مکلی کے گاؤں قاسم جوکھیو پہنچا دی گئیں۔

ایس ڈی پی او ساکرو واجد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے بتایا مکلی کے قاسم جوکھیو گوٹھ سے 70 سے زائد افراد درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کے لیے گئے تھے کہ زائرین سے بھرا ٹرک موڑ پر حادثے کا شکار ہوا۔ زخمی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں