جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

فیفا ’لوگو‘ کی نمبر پلیٹ کی تاریخی نیلامی، خوش نصیب افراد کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ:رواں سال قطر میں منعقدہ فٹ بال ورلڈکپ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہےعوام میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے ایسے میں محکمہ ٹریفک نے انوکھی مہم شروع کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک میں خصوصی نمبروں والی پلیٹوں کی نیلامی بہت مقبول ہے، اسی تناظر میں قطر کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک آن لائن نیلامی میں فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے لوگو والی 50 نمبر پلیٹیں فروخت کردی۔

رپورٹ کے مطابق سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 1.8 ملین قطری ریال ($ 495,000) میں فروخت ہوئی، ورلڈ کپ کے ’لوگو‘ والی یہ نمبر پلیٹس جون میں گاڑیوں پر لگائی جائیں گی۔

- Advertisement -

اسپوتنک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جن لوگوں کو گاڑی کا مخصوص نمبر خریدنے کا حق ملا ہے انہیں اسے دو دن کے اندر ادا کرنا ہو گا ورنہ ان پر اسے خریدنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ: سعودی ایئرلائنز نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی

واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں خصوصی نمبروں والی پلیٹوں کی نیلامی بہت مقبول ہے، آٹھ سال قبل ایک شخص نے 333355 نمبر کو نیلامی میں 200 ملین ریال ($ 55 ملین) میں خریدا تھا۔

شائقین کو فیفا ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کا بے صبری سے انتظار ہے جو رواں برس 21 نومبر سے 18 دسمبر تک پہلی مرتبہ قطر میں ہوگا۔

ادھر ورلڈکپ ٹرافی دنیا بھر کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی فٹبال گورننگ باڈی کے ترجمان کے مطابق فیفا ورلڈ کپ ٹرافی سات جون کو پاکستان کا دورہ کرے گی، ٹرافی کی خصوصی تقریب رونمائی اسلام آباد میں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں