اشتہار

50 کروڑ واٹس ایپ صارفین کے فون نمبر لیک ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: دنیا بھر کے 50 کروڑ واٹس صارفین کے فون نمبر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 487 ملین صارفین کے واٹس ایپ فون نمبرز چوری کر کے ایک معروف ہیکنگ کمیونٹی فورم پر فروخت کر دیے گئے ہیں۔

سائبرنیوز کے مطابق، ڈیٹا سیٹ میں مبینہ طور پر 84 ممالک کے واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا شامل ہے، ویب سائٹ نے کہا ’’کوئی مبینہ طور پر تقریباً 500 ملین واٹس ایپ صارفین کے تازہ ترین موبائل فون نمبر فروخت کر رہا ہے۔‘‘

- Advertisement -

سائبر نیوز نے حاصل کردہ ڈیٹا کے ایک نمونے کا جائزہ لینے کے بعد اس کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ 16 نومبر کو ایک ہیکر نے ایک مشہور ہیکنگ کمیونٹی فورم پر ایک اشتہار شائع کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ 487 ملین واٹس ایپ صارفین کے موبائل نمبروں کا 2022 ڈیٹا بیس فروخت کر رہے ہیں۔

فروخت کے لیے ڈیٹا ڈالنے والے اکاؤنٹ کا دعویٰ ہے کہ اس میں 3.2 کروڑ امریکی صارفین کا ڈیٹا ہے، ڈیٹا میں ایک کروڑ روسی اور 1.1 کروڑ سے زیادہ یو کے نمبرز بھی ہیں۔

مصر کے 4.5 کروڑ، اٹلی کے 3.5 کروڑ، سعودی عرب کے 2.9 کروڑ، فرانس سے 2 کروڑ اور ترکی کے بھی 2 کروڑ صارفین کا ڈیٹا اس میں شامل ہے۔

ڈیٹا فروخت کرنے والے شخص نے سائبر نیوز کو بتایا کہ وہ امریکی ڈیٹا سیٹ 7 ہزار ڈالر میں، برطانیہ کا ڈیٹا ڈھائی ہزار ڈالر اور جرمن ڈیٹا 2 ہزار ڈالر میں فروخت کر رہے ہیں۔

ویب سائٹ نے مشورہ دیا ہے کہ واٹس صارفین انجان نمبروں سے آنے والی کالوں اور میسجز سے ہوشیار رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں