تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سونم کپور کے گھر کروڑوں کی ڈکیتی کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور کے گھر کروڑوں روپے کی ڈکیتی کرنے والے میاں اور بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

”بالی وڈ ہنگامہ“ کی رپورٹ کے مطابق رواں ماں سونم کپور کے دہلی میں واقع گھر سے 50 لاکھ روپے نقد اور مہنگے زیورات کی ڈکیتی ہوئی تھی۔

پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ایک نرس اور اس کے شہر کو پکڑ لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تغلق روڈ پولیس اسٹیشن میں سونم کپور کے اہل خانہ کی جانب سے ڈکیتی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی، کیس میں شکایت کنندہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے گھر کا مینیجر تھا جہاں 20 سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں۔

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا ہے کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے نئی دہلی ضلع کی اسپیشل اسٹاف برانچ کی ایک ٹیم کے ساتھ منگل کی رات سریتا وہار میں چھاپہ مارا اور ولسن اور اس کے شوہر گرفتار کیا۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سونم کپور کے اپارٹمنٹ میں فروری میں ہونے والی مبینہ ڈکیتی کی واردات کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈکیتی کے دوران تقریباً ایک کروڑ 41 لاکھ کے زیورات اور نقدی چوری کرلی گئی۔

اپارٹمنٹ میں سونم کپور کے سسر ہریش آہوجا، ساس پریا آہو جا اور آنند کی دادی سرلا آہوجا رہائش پزیر ہیں۔ پولیس نے 25 ملازمین، 9 کیر ٹیکرز، ڈرائیورز اور دیگر ملازمین سے باز پرس کی تھی۔

سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا اس وقت ممبئی میں ہیں۔ دونوں بہت جلد پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔ دونوں نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -