جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

معروف بھارتی اداکارہ اسرائیل میں پھنس گئیں، رابطہ بھی منقطع

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کی معروف اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنس گئیں جبکہ ان کی ٹیم کا ان سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان جاری تنازع کے درمیان، بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ ان کا اپنی ٹیم سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو جاری ایک بیان میں ان کی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ ’’نشرت بدقسمتی سے اسرائیل میں پھنس گئی ہیں، وہ حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے وہاں گئی تھیں‘‘۔

ٹیم کے ممبر نے بتایا کہ آخری بار میرا ان سے رات 12.30 بجے کے قریب رابطہ ہوا تھا، جب وہ ایک تہہ خانے میں محفوظ تھی اس کے بعد سے، ہم رابطہ نہیں کرسکے۔

بھروچا کی ٹیم کے رکن کا کہنا ہے کہ  ہم نشرت کو بحفاظت ہندوستان واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ بہترین صحت اور بغیر کسی نقصان کے واپس لوٹیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں