بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیخلاف بھارتی مظالم کا پردہ فاش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ حملے کےبعد ہزاروں مسلمان زیر حراست لئے گئے جبکہ گھر تک مسمارکردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں کیخلاف بھارتی مظالم کا پردہ فاش کردیا، رپورٹ میں لکھا پہلگام فالس فلیگ حملے کےبعد مودی سرکار کی مسلمانوں کیخلاف مہم تیز کردی اور مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مسلمان زیرحراست لئے گئے جبکہ گھر تک مسمارکردیئے گئے۔

امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن پر انسانی حقوق تنظیموں نے اظہار تشویش کیا۔

ہیومن رائٹس واچ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایشیا میناکشی گنگولی نے مقبوضہ کشمیر کریک ڈاؤن پر بیان میں کہا کہ پہلگام حملے کو اقلیتوں پرانتقامی کارروائیوں کیلئےجواز بناکراستعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کیخلاف انسانی حقوق پامالیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل متوقع ہے۔

دوسری جانب الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پہلگام حملے کے بعد کشمیری اور بھارتی مسلمانوں پرحملوں میں اضافہ ہوگیا، بھارت بھرمیں اکیس سے زائد مسلمانوں پرتشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ نفرت انگیز اور اسلاموفوبیا پر مشتمل بیس گانے ریلیز ہوئے۔

واشنگٹن ڈی سی کے”مرکزبرائے مطالعہ منظم نفرت” کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلم دشمنی بڑھ چکی ہے، اترپردیش، ہریانہ، مہاراشٹرا میں مسلمانوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ بی جے پی رہنماؤں کی ایما پرمساجد میں توہین آمیز پوسٹرز لگائے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں