اسپورٹس تجزیہ کار شاہد ہاشمی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ورون چکرورتی کے لیے پلان بنا کر آنا چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کے چیمپئنز ٹرافی اسپیشل شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد ہاشمی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو اصل میں ورون چکرورتی کا توڑ نکالنا ہے۔
نیوزی لینڈ نے پریکٹس میں ایکسٹرا پانچ اسپنرز بلائے تاکہ ورون چکرورتی کو کاؤنٹر کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ورون چکرورتی نے نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ میچ میں پانچ آؤٹ کیے تھے جس میں تین دو ایل بی ڈبلیو اور دو بولڈ ہیں۔
شاہد ہاشمی نے کہا کہ ورون چکرورتی وکٹ ٹو وکٹ بولنگ کرتا ہے اب نیوزی لینڈ اس کو وکٹ سے ہٹ کر کھیلیں گے ، امپرووائز کریں گے تو ان کے اوورز بہت اہم ہوں گے۔
باسط علی نے کہا کہ توڑ میں بتا دیتا ہوں نیوزی لینڈ والے سری لنکا سے مینڈس کو اور پاکستان سے ابرار کو بلالیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ ورون چکرورتی کو کراس کھیلنے نہ جائیں ورنہ ایل بی ڈبلیو ہوں گے، اس کو وکٹیں دکھائیں تو اسے سوئپ اور کٹ بھی لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر میٹ ہینری نہ کھیلے تو مارک چیمپن کھیلا تو وہ بڑی شاٹ مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ دبئی میں کل چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔