ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اوپنر ڈیوڈ کونوے نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، راچن رویندرا 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیرل مچل نے بھی 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
کپتان کین ولیمسن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارک چیمپن 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، گلین فلپس 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے اینجلیو میتھیوز نے دو وکٹیں حاصل کیں، چمیرا اور تھکشانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کوشال پریرا 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سری لنکا کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
کوشل مینڈس 6 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا نشانہ بنے، نسانکا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سدیرا سماراوکرما 1 رن بنا کر چلتے بنے۔
اینجلیو میتھیوز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دھنن جیا ڈی سلوا 19 رنز بناسکے، تھکشانا 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
View this post on Instagram
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لوکی فرگیوسن، مچل سینٹنر اور رچن رویندرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
View this post on Instagram
ٹاس کے موقع نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ کوشش کریں گے کنڈیشن سے فائدہ اٹھائیں،کچھ میچ ہارے ہیں مگر جیت سے زیادہ دور نہیں۔
کپتان نیوزی لینڈ نے کہا کہ ٹیم میں ایش سوڈھی کی جگہ لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے، مختلف وینیو پر مختلف کنڈیشن ہوتی ہیں۔
سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کیلئے آج کا میچ اہم ہے، ٹیم میں کاسن راجیتھاکی جگہ چمیکا کرونارتنے کو سری لنکن ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔