تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

صدر اوباما رواں ماہ ہیرو شیما کا دورہ کریں گے

صدر اوباما رواں ماہ امریکی ایٹمی حملوں کا نشانہ بننے والے جاپانی شہر ہیرو شیما کا دورہ کریں گے۔ صدر اوباما دور صدارت میں ہیرو شیما کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ 21 سے 28 مئی تک ویتنام اور جاپان کے دورے کے اختتام پر بارک اوباما جاپانی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیرو شیما کا دورہ کریں گے۔


ہیرو شیما پر دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ نے دنیا کا پہلا ایٹمی بم گرایا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ اوباما دورے سے جوہری ہتھیاروں کے بغیر دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کرنے کی کوشش کریں گے۔ اوباما کے مشیر بین رہوڈز نے اس امکان کی تردید کی ہے کہ اوباما ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر بم گرائے جانے پر معذرت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -