اشتہار

سندھ پروٹیکشن اینڈ پروہیبیشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل پر اعتراض

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ پروٹیکشن اینڈ پروہیبیشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل 2023 پر اعتراض اٹھایا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے  سندھ پروٹیکشن اینڈ پروہیبیشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل پر اعتراض لگا کر سندھ حکومت کو نظر ثانی کے لیے دوبارہ  ارسال کر دیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بل کو وفاقی قوانین سے متصادم قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ وفاقی حکومت کی لیجسلیٹیو لسٹ میں شامل ہے۔

- Advertisement -

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت اس معاملے پر قانون سازی وفاقی حکومت کا اختیار ہے، بل کی بعض شقیں  عالمی ادارہ صحت کی ضابطہ اخلاق سے متصادم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انفنٹ اینڈ ینگ چلڈرن بورڈ میں ڈیری ملک کی صنعت سے وابستہ افراد کو شامل کیا جائے، اس  بل سے ڈیری دودھ انڈسٹری پر اثرات مرتب ہونگے، غیر ملکی سرمایہ کاری پر منفی اثرات پڑھ سکتے ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مقامی سطح ڈیری ملک کے کاروبار سے منسلک الائیڈ انڈسٹری اور مویشی مالکان کو بھی نقصان ہوسکتا ہے اس لیے اس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل اور وزارت بین الصوبائی رابطے میں مشاورت کے بعد متفقہ طور پر قانون سازی کی جائے۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں