پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

قابض بھارتی فوج کی جارحیت برقرار، ایک اور کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور سفاکی کم نہ ہوئی، آج بھی قابض فورسز نے فائرنگ کرکے ایک اور مظلوم کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے، ضلع پلواما میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک کشمیری کو شہیدکردیا، کشمیری نوجوان کو نام نہاد آپریشن کے دوران نشانہ بنا یا گیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ضلع پلواما میں قابض فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج روزانہ کی بنیاد پر نام نہاد آپریشن کرتی ہے اور اس دوران نہتے مظلوم کشمیریوں کو نشانہ بناتی ہے۔ اس سے قبل متعدد ایسے واقعات میں کئی نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

عید کے موقع پر بھی ظالم فوج نے وادی میں اپنی دہشت برقرار رکھی تھی۔ وادی میں کرفیو کے بعد سے نام نہاد آپریشن کے نام پر اب تک درجنوں مظلوموں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں