جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

بھارتی فوج نے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، صحافیوں کیخلاف مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ خاتون صحافی سمیت تین کشمیری صحافیوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

- Advertisement -

مقبوضہ وادی میں سچ بولنا بھی جرم بن گیا، بھارتی مظالم کا شکارخاندانوں کی حالت زارسامنے لانے والی کشمیری خاتون صحافی سمیت تین کشمیری صحافیوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ ان پر مودی سرکارنے عوام کواکسانے اورحکومت مخالف سرگرمیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔

طویل عرصے سے بھارت کے لاک ڈاؤن میں زندگی گزارنے پر مجبور کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کورونا کی وبا کے دوران بھی جاری ہیں، بھارتی فوج نے نام نہادسرچ آپریشن کے دوران چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔

بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا جواز پیش کرنے کے لیے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاروں نوجوان مسلح جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے خاتون صحافی مسرت زہرا کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ فیس بک پر نوجوانوں کو ریاست مخالف جرائم کے لیے اکسا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں