اشتہار

ون ڈے ورلڈ کپ، افتتاحی اور فائنل میچ کب ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں رواں برس آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ شیڈول ہے۔ کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی میلہ ممکنہ طور پر 5 اکتوبر سے سجنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس بھارت میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ عالمی کپ 5 اکتوبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ایونٹ لگ بھگ ڈیڑھ ماہ جاری رہے گا۔

13 ویں ایک روزہ عالمی کپ کا فائنل بھارت کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد میں 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 46 روز تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں شائقین کرکٹ سنسنی خیز میچوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

- Advertisement -

بی سی سی آئی نے ایونٹ کے لیے ایک درجن وینیو شارٹ لسٹ کر لیے ہیں تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت کے درمیان ٹیکس تنازع تاحال حل طلب ہے اور مودی حکومت آئی سی سی کی طے شدہ ٹیکس چھوٹ دینے کو دینے کو تیار نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں