نیویارک: پاکستانی امریکن پولیس اہلکار عدید فیاض دورانِ ڈیوٹی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے، پولیس نےملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروکلین میں پاکستانی نژاد پولیس افسرعدید فیاض کو قتل کر دیا گیا۔
آفیسر عدید فیاض چار روز قبل بروکلین میں گاڑی خریدنے کے لئے گئے، جہاں خریدار جعلی نکلا اور اس نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، جس کے نتیجے میں عدید فیاض کے سر پر گولی لگی، جس کے بعد انھیں بروک ڈیل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
Police Officer Adeed Fayaz was a father, a husband, a son, and a protector of our great city.
Officer Fayaz was shot Saturday night and he tragically succumbed to his injuries today.
Our Department deeply mourns his passing, and his family and loved ones are in our prayers. pic.twitter.com/zK9BdHwvM1
— Commissioner Sewell (@NYPDPC) February 7, 2023
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس آفیسر فیاض عدید پر گولی چلانے والے ملزم کو چھ فروری کو اپ سٹیٹ نیویارک کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
پانچ سالوں سے نیویارک پولیس میں خدمات انجام دینے والے عدید فیاض کے لواحقین میں والدین کے علاوہ بیوہ اور دو بچے شامل ہیں