ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

دفتر میں خوف کا ماحول پیدا کرنے والے شخص سے کیسے نمٹا جائے ؟ – تیسرا حصہ

اشتہار

حیرت انگیز

دفتری بدمعاش یعنی آفس بُلی (office bully) کی حرکتوں اور اس کے طریقہ واردات سے متعلق خلاصہ گزشتہ دو مضامین میں کیا جا چکا ہے آج اس کے تیسرے اور آخری مرحلے میں اس بات پر روشنی ڈالی جائے گی کہ اس صورتحال میں ایک ملازم کو کس طرح کا برتاؤ کرنا چاہیے تاکہ دفتر کا ماحول بھی خوشگوار رہے۔

اگر آپ کو دفتر میں کسی ساتھی کی طرف سے تنگ کیے جانے کا سامنا ہے تو آپ صورت حال کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کیلیے پُرسکون اور پیشہ ورانہ طریقہ کار کو ترجیح دیں۔ مندرجہ ذیل سطور میں کچھ ایسے اقدامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے جن پر عمل کر کے آپ اس مسئلے پر باآسانی قابو پا سکتے ہیں۔

دفتری بدمعاش سے نمٹتے ہوئے ماحول کو پُرسکون اور صحت مند کیسے بنایا جائے؟

 OFFICE BULLY

- Advertisement -

1۔ خود کو پُرسکون رکھیں :

ایسی صورتحال میں ملازم کو چاہیے کہ وہ پُرسکون رہے چاہے وہ شخص مشتعل ہی کیوں نہ ہو جائے یا اپنے دفاع میں کوئی اقدام کرے۔

2۔ اس کا مؤقف سنیں :

اس شخص کے سامنے یہ ظاہر کریں کہ آپ اُس کا مؤقف سننے کیلئے تیار ہیں لیکن اس سے بحث و مباحثے سے گریز کریں۔

3۔ رویے پر دھیان دیں :

مذکورہ شخص کے ایسے ناقابل قبول رویے پر نظر رکھیں جس کی وجہ سے دفتر کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

4۔ حدود کا تعین کریں :

اس بات پر زور دیں کہ آپ آفس میں ایک باعزت اور تعاون والے ماحول کے متمنی ہیں۔

5۔ معاونت کی درخواست :

دفتر کے بہتر ماحول کیلیے ضروری ہو تو ایچ آر ڈپارٹمنٹ، سپروائزر یا ثالثی کیلیے کسی متعلقہ افسر سے تعاون کی درخواست کریں۔

6۔ واقعات کو دستاویزی شکل دیں :

ایسے شخص کی باتوں کا دستاویزی یا کسی اور نوعیت کا ثبوت بھی محفوظ رکھیں جو بوقت ضرورت کام آسکے۔

7۔ بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں :

دفتر میں ایسے ماحول کے نفاذ کی حمایت کریں جہاں ملازمین کسی بھی قسم کی دھونس یا ایذا رسانی کی شکایت بے خوف ہوکر اور آسانی سے کر سکیں۔

یاد رکھیں! دفتری بدمعاش کا سامنا کرنے اور اس سے نمٹنے کیلئے مضبوط اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دفتر میں محفوظ اور پُرسکون ماحول قائم رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں