پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

دفتر میں ملازمین کی نگرانی کے لیے باس کی جاسوس بلی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان میں ایک دفتر کے ملازمین اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے اپنے سروں کے اوپر چھت میں ایک سوراخ سے بلی کو جھانکتے ہوئے دیکھا۔ دفتر کے ملازمین یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ کیا یہ بلی ان کے باس نے ان کی نگرانی کے لیے یہاں چھوڑی ہے؟

 cat-3

ٹوئٹر پر ایک جاپانی شخص کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دفتر میں چھت پر بنے سوراخ سے ایک بلی جھانک رہی ہے۔

ملازمین نے پہلے تو اسے اتفاق سمجھا اور ہنس کر اپنے کام میں مشغول ہوگئے۔

cat-2

لیکن انہوں نے دیکھا کہ وہ بلی وقفے وقفے سے آ کر اس سوراخ میں جھانکتی ہے اور پھر واپس چلی جاتی ہے۔

ملازمین نے بلی کی اس حرکت کا خوب مذاق اڑایا اور اسے باس کی نگران بلی سے تشبیہہ دے ڈالی جو تھوڑی تھوڑی دیر بعد آ کر ان کی نگرانی کرتی ہے اور اس بات کا جائزہ لیتی ہے کہ آیا تمام ملازمین ٹھیک سے کام کر رہے ہیں یا نہیں۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے والے شخص نے مزاحیہ انداز میں لکھا، ’ہوشیار! آپ کا باس بلی کے ذریعہ آپ کی نگرانی کرسکتا ہے‘۔

تو پھر آپ بھی ہوشیار ہوجائیں، چھت پر دیکھیئے، کہیں آپ بھی اسی قسم کی جاسوسی کی زد میں تو نہیں ہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں