پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

موبائل کمپنی کے چینی مینیجر سے رشوت لینے والا افسر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: موبائل کمپنی کے چینی مینیجر سے رشوت لینے والا سائبر کرائم سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے رشوت لینے کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان خان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے چائنیز  باشندے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،  مدعی مقدمہ نے مؤقف اپنایا کہ لاہور میں موبائل کمپنی کا بینک اکاؤنٹ کھلوایا تو رضوان طفیل نامی شہری نے اپنے آپکو ایف آئی اے کا ظاہر کر کے بلیک میل کیا۔

- Advertisement -

درج مقدمے کے مطابق ملزم نے ایف آئی اے میں درخواست دیکر اکاؤنٹ منجمند کروا دیا،  اکاؤنٹ بحال کرنے اور انکوائری ختم کرنے کے لئے پانچ کروڑ روپے رشوت مانگی گئی تاہم اسسٹنٹ ڈائریکٹر اب تک پچاس لاکھ روپے وصول کرچکا ہے۔

ایف آئی اے نے رشوت لینے کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان خان کو دو فرنٹ مین رضوان طفیل اور انوار الحق کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

ملزم رضوان طفیل نے تفتیش کے دروان کئی شکایت کنندہ سے رشوت وصول کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں