مظفرآباد: آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث بند دفاتر آج سے کھولنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے کورونا صورتحال میں بہتری آنے پر آج سے دفاتر کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری نیم سرکاری دفاتر پر ہوگا تاہم تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
23مارچ سے کورونا وبا کے پیش نظر آزاد کشمیر کے دفاتر بند کیےگئےتھے جو اب قریبا چار ماہ سے زائد عرصے کی بندش کے بعد کھولے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیرحکومت نے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عیدالاضحیٰ پر لاک ڈاؤن کے نافذ کیا تھا۔
لاک ڈاؤن کےدوران آزادکشمیر میں پارکس اور سیاحتی مقامات بند رکھے گئے تاہم میڈیکل اسٹورز، بینک، پٹرول پمپس، کریانہ، بیکری، سبزی و فروٹ شاپس کو لاک ڈاؤن سےاستثنیٰ دیا گیا تھا۔