اشتہار

نیوزی لینڈ سے سیریز، کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دونوں میچز اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے تین میچز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کیا گیا۔

کمنٹری پینل میں ڈینی موریسن، اسکاٹ اسٹائرس، سائمن ڈول، عروج ممتاز، وقار یونس ، بازید خان اور کرس ہیرس شامل ہیں۔

- Advertisement -

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ تین جنوری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامران اکمل کی بابر اعظم کی کپتانی پر دوبارہ تنقید

ون ڈے میچز کی میزبانی کراچی کے سپرد کی گئی ہے، پہلا ایک روزہ میچ 10 جنوری، دوسرا 12 اور تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں