جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

عازمین حج کو مناسب سروس فراہم نہ کرنے پر اعلیٰ عہدیدار برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین کو مناسب سروس فراہم نہ کرنے پر ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور اعلیٰ عہدیدار کو برطرف کردیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے یہ فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے عازمین کو نامناسب سروس فراہم کی جارہی تھی، جس کی نشاندہی وزارت برائے حج و عمرہ کی موقع پر موجود ٹیموں نے کی تھی۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطرف ہونے والے عہدیداروں کی تحقیقات کی جائیں گی، جس کے بعد ان کیخلاف مزید کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین کو فراہم کردہ سروس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برداشت کی جائے گی، حج کے دوران مختلف کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ سروسز کو قریب سے مانیٹر کررہے تاکہ معیاری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں