ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش، اہم شق واپس لے لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 پیش کر دیا گیا ہے حکومت نے بل سے انٹیلیجنس ایجنسیوں کی بغیر وارنٹ گرفتاری کی شق کو واپس لے لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے سینیٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 پیش کر دیا گیا ہے۔ یہ بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ کی جانب سے ایوان میں پیش کیا اور انٹیلجنس ایجنسیوں کی بغیر وارنٹ گرفتاری کی متنازع شق کو واپس لینے کا اعلان کیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ اس بل میں اعتراض دو باتوں پر تھا کہ گرفتاری کا اختیار بغیر وارنٹ دیا گیا تھا وہ اعتراض ختم کر دیا گیا ہے اور بغیر وارنٹ گرفتاری والی شق واپس لے لی ہے جب کہ بل میں کچھ الفاظ پر اعتراضات سامنے آئے ان کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اعظم تارڑ نے بتایا کہ غیر ملکی ایجنٹ کے ساتھ غلطی سے رابطے میں رہنے کو جرائم کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جب کہ بل کے ذریعے ایف آئی اے اور ڈی جی ایف آئی اے کے اختیارات بڑھائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آفیشل سروس ایکٹ کلاز 2 اے میں ترمیم بھی واپس لے رہے ہیں۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں اراکین کے اعتراض والی ترامیم واپس لی ہیں۔ انٹیلی جنس ایجنسیز کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کرنا جرم ہے۔

حکومت نے پُرتشدد انتہا پسندی روک تھام بل 2023 واپس لے لیا

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ بل کی مخالفت آئین کی بنیادی حقوق کے مخالف ہونے پر کی تھی، اب چونکہ اس بل میں سے بغیر وارنٹ گرفتاری کا اعتراض ختم کر دیا گیا ہے تو ہمیں اس بل پر اعتراض نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں