اشتہار

معیشت کی بہتری کے لیے عوام کو مشکلات برداشت کرنا ہوں گی، حکام وزارت خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے مشکلات برداشت کرنا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا معیشت کی بہتری کے لیے مذاکرات سے قبل مشکل فیصلے کرنا پڑے۔

- Advertisement -

حکام وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے مشکل ترین مذاکرات کر رہے ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے عوام کو مشکلات برداشت کرنا ہوں گی۔

حکام نے کہاکہ معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحات ناگزیرہیں حکومت کی کوشش ہے غریب طبقات کومہنگائی کے اثرات سے بچائے، غریب طبقات کے لیے سبسڈیزجاری رکھنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا۔

وزارت خزانہ میں آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی جائے گی، پہلے چار دن ٹیکنیکل مذاکرات ہوں گے، جس میں مختلف شعبہ جات کے ڈیٹا کا تبادلہ کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق عوام کو مزید مشکلات برداشت کرناہوں گی ، غریب طبقے کو سبسڈی دے کر مشکلات سےبچانے کی کوشش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں