منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے رواں ماہ جون کے لیے ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 2 روپے 9 پیسے کمی کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 24 روپے 59 پیسے سستا ہوگیا، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1298 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مئی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1322 روپے 90 پیسے مقرر تھی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 112 روپے 11 پیسے کم ہوکر 110 روپے 2 پیسے پر آگئی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 5پیسےاضافےکےساتھ80روپے 15 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت گیارہ روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35روپے 56 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کم ہو کر 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں