The news is by your side.

Advertisement

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 1.56 روپے اضافے کا اعلان کردیا، اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 1.56 روپے کلو اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ جبکہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 18.48 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اگست کے لیے 11.8 کلوگرام گھریلوسلنڈر کی نئی قیمت 1363.55 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ جولائی کے لیے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1345.07 روپے تھی۔

واضح رہے کہ مئی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1322 روپے 90 پیسے مقرر تھی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں