اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

پیٹرول کی سپلائی سے متعلق اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پیٹرولیم ڈیلیرز کی 5 جولائی کو اعلان کردہ ہڑتال پر پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے ہڑتال کے تناظر میں آئل کمپنیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے پابند بنایا ہے کہ آئل کمپنیاں پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی جاری رکھیں۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کا وافر اسٹاک موجود ہے لہذا پیٹرول پمپس پر تیل کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

پیٹرولیم اینڈسی این جی فیڈریشن نے کہا کہ ایمبولینس، اسپتالوں کو ایندھن فراہم کیا جائےگا جب کہ پولیس موبائلوں کو بھی فیول فراہم کیاجائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم ڈویژن میں حکومتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، پٹرولیم ڈویژن اور ایف بی آر حکام اجلاس میں شریک ہیں، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری سے متعلق جواب نہیں دیا گیا، علاوہ ازیں لوگ متوقع ہڑتال کے پیش نظر اپنی گاڑیوں میں پٹرول ڈلواتے نظر آرہے ہیں۔

پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی کل 5 جولائی کو ہڑتال کے اعلان پر گلگت میں بھی کئی پیٹرول پمپس پر عوام کا رش دیکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں