پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی۔

تفصیلات کےمطابق اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی ہے جس میں پٹرول 2 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اضافہ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔


خام تیل کی قیمت دو سال کی بلند ترین سطح پر


یاد رہے کہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں کمی کی حمایت کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے اور یہ دو سال کے دوران خام تیل کی بلند ترین قیمت ہے


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں