پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ مزید کمی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی تجویز پر غور شروع کردیا۔

اے آر وائی نیوز کو اوگرا ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اوگرا نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے تین روپے کمی زیر غور ہے جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت تین روپے تک کم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت دو سے تین روپے کم کرنے پر بھی غور شروع کردیا۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے جس کے بعد وزارتِ خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں