بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

او آئی سی کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا، آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (او آئی سی) نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے اوآئی سی کے سیکریٹریٹ میں کشمیر سیمینار سے خطاب کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر سب سے پرانا مسئلہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (او آئی سی) اقوامِ متحدہ پر دباؤ ڈالے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآدمد کرائے، آج کشمیر میں عالمی میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں کے مبصروں کو رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے حوالے سے آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت پر شکر گزار ہیں، ڈاکٹرعارف علوی

صدر مسعود خان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کی کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت پر اُن کے شکرگزار ہیں۔

اس موقع پر آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر نے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مقبوضہ کشمیر آرٹیکل 370 کا خاتمہ

بھارتی حکومت نے رواں سال اگست میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے آرٹیکل 370 ختم کرنے کااعلان کیا تھا جس کے بعد سے اب تک وادی میں کرفیو نافذ اور پابندیاں برقرار ہیں۔

وادی میں کرفیو نافذ ہوئے 100 روز سے زائد ہوگئے، لاک ڈاؤن کے باعث دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں، جن کی وجہ سے اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت بھی پیدا ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کے شہری 16 جمعے گزر جانے کے باوجود مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کر سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں