او آئی سی نے مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند آبادکاروں کے دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند آبادکاروں کے دھاوے کی شدید مذمت کی ہے۔
او آئی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک مذمتی ٹوئٹ کیا ہے جس میں مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند آبادکاروں کے دھاوے اور اسرائیلی قابض فورسز کی مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے کی سخت الفاظوں میں مذمت کی ہے۔
او آئی سی کی جانب سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پے درپے حملوں اور خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کیلیے ایکشن لے اور قابض اسرائیلی فورسز کو مقدس مقامات کے تقدس کے احترام کا پابند کرے۔
او آئی سی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ مسجد اقصیٰ کی قانونی اور تاریخی حیثیت کے تحفظ کیلیے فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
To take immediate action to put an end to these repeated attacks and violations, and to oblige Israel, the occupying power, to respect the sanctity of the holy sites, preserve the legal and historical status of the blessed Aqsa Mosque,
— OIC (@OIC_OCI) August 8, 2022
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر انتہا پسند آبادکاروں کے دھاوے پر اس سے قبل سعودی عرب کا بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجداقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کا دھاوا، سعودی عرب کا ردعمل آگیا
سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی شدت پسندوں کا عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے مسجداقصیٰ میں دراندازی تاریخی اور قانونی اسٹیٹس کی خلاف ورزی ہے۔