تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مسجداقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کا دھاوا، سعودی عرب کا ردعمل آگیا

سعودی عرب نے مسجداقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی شدت پسندوں کا عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے مسجداقصیٰ میں دراندازی تاریخی اور قانونی اسٹیٹس کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدس مقامات کی بےحرمتی سےشدت پسندی میں اضافہ ہوگا اسرائیلی شدت پسند سے بحران بےقابو ہو جائےگا۔

سعودی عرب نے زور دیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی انتظامیہ کومعاہدوں کی پاسداری پر مجبور کرے عالمی برادری بحران کےخاتمےکیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

او آئی سی نے بھی مسجداقصیٰ کاتقدس پامال کرنے اور اسرائیلی شدت پسندوں کےدھاوےکی مذمت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -