تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

فلپائن میں آئل ٹینکر ڈوبنے سے سمندر میں تیل پھیل گیا، 7 شہروں میں ماہی گیری پر پابندی

منیلا: فلپائن میں آئل ٹینکر ڈوبنے سے سمندر میں تیل پھیل گیا، جس کی وجہ سے 7 شہروں میں ماہی گیری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فلپائن میں آئل ٹینکر کے ڈوبنے کے نتیجے میں سمندر میں تیل پھیل گیا ہے، ٹینکر میں 8 لاکھ لیٹر تیل موجود تھا، سی این این فلپائن کے مطابق آئل ٹینکر ڈوبنے سے اورینٹل منڈورو کے ساحل پر مچھلیاں اور سمندری پرندے مرنے لگے ہیں۔

فلپائنی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ دارالحکومت کے جنوب مغرب میں ڈوبنے والے فلپائنی ٹینکر سے تیل کے اخراج کے باعث کم از کم سات ساحلی شہروں میں ماہی گیری اور تیراکی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ڈوبتے وقت ’ایم ٹی پرنسز ایمپریس‘ نامی جہاز میں عملے کے 20 ارکان سوار تھے اور تقریباً 2 لاکھ 10 ہزار گیلن تیل موجود تھا، سفر کے دوران جہاز کا انجن زیادہ گرم ہونے کے بعد ڈوب گیا۔

ٹینکر ڈوبنے کے بعد سمندر میں تیل بہنے کے باعث ماحولیات کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے، فلپائنی حکام نے ٹینکر کی تلاش اور تیل کے بہاؤ کو روکنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق عملے کو قریب سے گزرنے والے ایک غیر ملکی مال بردار جہاز نے بچایا اور ساحل پر پہنچایا۔ تیل کے رساؤ سے بدھ تک نوجان شہر سے تقریباً 6 کلومیٹر لمبا اور 4 کلومیٹر چوڑا سمندر کا ایک حصہ متاثر ہو گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -